لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے سوئی گیس کے بلوں میں جی آئی ڈی سی ٹیکس کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے کیس کی سماعت کے دوران سوئی گیس کے ڈپٹی چیف لاءعمران جاوید نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہے کیونکہ سپریم کورٹ اسی نوعیت کی درخواست کا فیصلہ کرچکی ہے۔
جس پرفاضل عدالت نے درخواست مسترد کر دی ہے۔
مسترد
لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی کردار بیرون ملک سے گرفتار
کراچی (نیوز رپورٹر)لیاری گینگ وار کے ایک اور مرکزی کردار اور کراچی میں منشیات فروشی کے بڑے ملزم کی بیرونِ ملک سے گرفتاری اور کراچی منتقلی کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بد نام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
ساجد بلوچ کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ایئر پورٹ سے ظاہر کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
لیاری گینگ گرفتار