کراچی: فی لٹر دودھ کی قیمت 20 روپے  اضافے پر 200 تک پہنچ گیا 

Oct 18, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں20 روپے اضافہ کے بعد200 روپے تک جا پہنچی۔ ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں مزید بیس روپے اضافہ کر دیا۔
، جس کے بعد ایک لیٹر دودھ کی قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی دودھ 

ایران میں 3 روزہ فوجی مشقوں کا آغاز 
تہران (شِنہوا) ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آرجی سی) کی زمینی فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے آراس میں بڑے پیمانے پر تین روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں ملک کی شمال مغربی سرحدوں کے ساتھ واقع اردبیل اور مشرقی آذربائیجان کے صوبوں میں کی جا رہی ہیں۔

 آئی آر جی سی کی زمینی فورس کے کمانڈر محمد پاک پور نے بتایا کہ جنگی مشقوں کے دوران ہیلی بورن اور فضائی کارروائیاں، رات کی کارروائیاں اور جنگی ہیلی کاپٹروں اور خود کش ڈرونز کے آپریشنز کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری پونٹون پلوں کی تعمیر سمیت فوجی مشقوں میں ہائبرڈ سکیورٹی اور مختلف دفاعی منظرنامے شامل ہیں۔
 فوجی مشقوں کا آغاز 

مزیدخبریں