مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک قراوت بنی حسن میں ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ 30 سالہ مجاہد داد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے روایتی الزام میں کہا کہ مشتبہ افراد نے فوجیوں پر پتھر پھینکے جس پر فوج نے پرتشدد ہنگامہ کرنے والوں پر جوابی فائرنگ کی۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 100 سے زائد فلسطینی جنگجو اور شہری شہید ہوگئے ہیں جہاں مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریبا 7 برسوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے مقبوضہ بیت المقدس سے 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا جبکہ ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس فورس سلوان کے ضلع پر بھی دھاوا بول کرمزید 3فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ایک اور واقعے کے دوران یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں ایک سکول پر حملہ کیا متعدد کھڑکیاں توڑ دیں۔
صہیونی فوجی