حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد میں پٹڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ڈکیت کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی امجد گنج نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ملزمان نے 28 ستمبر کو کیش وین سے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ دس لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔
4 ڈاکو