لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شا ہ اور جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا بورڈ ممبر منتخب ہونے پر صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر عدنان احسان خان اور جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر عدنان احسان خان نے منسٹری آف بین الصوبائی رابطے کے اس فیصلے کو سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں کی ترقی کےلئے ایک احسن اقدام قرار دے دیا۔