پاکستان نے گزشتہ سال سیاحت کے شعبے سے 18ارب ڈالر آمدن حاصل کی 

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گزشتہ سال سیاحت کے شعبے سے 18ارب ڈالر آمدن حاصل کی ، ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس 2021 میں پاکستان 83 ویں نمبر پر،غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے موثر پالیسی وضع کرنے اور پورے سیٹ اپ کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔حکومت کو پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو تلاش کرنے اور غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں راغب کرنے کیلئے ایک موثر پالیسی وضع کرنے اور پورے سیٹ اپ کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ قراقرم ایکسپلوررز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مبارک حسین نے بتایا کہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے ایک مناسب پالیسی وضع کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے۔
مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے معیشت تیزی سے زرمبادلہ کمانے کیلئے دنیا بھر کے ممالک کا ایجنڈا بن رہی ہے۔ کئی بین الاقوامی تنظیمیں اور ہوٹل چینز بھی پرکشش پیکجز، تربیت اور معیشت کے اس باب کا حصہ بننے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔سیاحت کی کئی اقسام ہیں جن میں ایکو ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم، آرکیالوجی اور ہیریٹیج ٹورازم شامل ہیں۔ خوش قسمتی سے سیاحوںکیلئے پیراگلائیڈنگ، شکار اور 
سکیئنگ یاٹنگ سمیت ہر قسم کی مہم جوئی پاکستان میں دستیاب ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...