بارش کے باعث میچ 19اوور تک محدود، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160رنز بنائے، انگلش ٹیم نے ہدف 14.4اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں شکست دے دی، انگلش ٹیم نے ہدف 14.4 اوور میں حاصل کر لیا۔انگلش اوپنرز فل سالٹ ایک رن اور ایلکس ہیلز 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس نے 36 رنز اور لیام لیونگسٹن 28 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن