حکومت نجی مال کو کھولے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے،طاہر ایوب 

Oct 18, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہول سیل فروٹ مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری طاہر ایوب نے حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی مال کو فی الفور کھولا جائے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات اس سے پہلے بھی ملک میں ہو جاتے ہیں لیکن کبھی لوگوں کے کاروباروں کو بند نہےں کیا گیا بلکہ آگ لگنے کی وجوہات کو دور کیا جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں پہلی مثال ہے کہ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد ایک بہت بڑے کاروباری مرکز کو سیل کیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے نیز یہ کہ رہائشی فلیٹس بھی سیل کر دئے گئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مزیدخبریں