زور لگانے کے باجود پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا کر نا پڑا، نفیس احمد


کہوٹہ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نفیس احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں اکیلے خان نے اکثریتی جماعتوں کے ''مجموعے''کوعبرت ناک شکست دوچا ر کر دیاملک کی تمام جماعتیں ایک طرف اورہمارا قائد اکیلا ایک طرف اتنا زور لگانے کے باجود پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا کر نا پڑھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کیخلاف ہے،عمران خان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ملکی خود مختاری اور پاکستان کے وقار کی مضبوط ساکھ بنائی قوم آج پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ بتائے کہ اس نے ایسا کونسا فارمولا ایجاد کیا جو ڈالر چند روز پہلے آسمان کو چھو رہا تھا وہ یکدم نیچے کیسے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے بہادر اور نڈر لیڈر ہیں،امپورٹڈ حکومت جو مہنگائی ختم کرنے کیلئے آئی تھی نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیاامپورٹڈ حکومت نے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانے کی خاطر ملک کی معیشت ہی ختم کر دی۔

ای پیپر دی نیشن