اوپن یونیورسٹی ، سہولت مرکز، اسٹیٹ آف دی آرٹ کال سینٹر قائم 


اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کے لئے کیمپس کے اندر فیسلیٹیشن سینٹرجبکہ آن لائن معلومات کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ کال سینٹر قائم کردیا ہے جس کے اندر 35کیبنز بنائے گئے ہیں جس پرکال کرنے والے طلبہ کے مسائل سنے جائیں، طلبہ کے سوالوں کا جواب او ر انہیں درکار معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔آن لائن معلومات حاصل کرنے کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے کال سینٹر کے نمبر2468-11-111-051پر کال کریں گے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے گذشتہ روز فیسلیٹیشن اور کال سینٹر کا افتتاح کرکے دونوں مراکز کو باقاعدہ طور پر فعال کردیا ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس اور پرنسپل افسران موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا کہ طلبہ ہمارے اثاتہ ہیں۔
، ان کی سہولتوں میں اضافہ شروع سے ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن کے بعد فیسلیٹیشن اور کال سینٹر کا قیام ان کی دوسری منزل تھی۔انہوں نے دونوں مراکز کے عملے کو طلبہ کے ساتھ نرم لہجہ اور خندہ پیشانی کے ساتھ بات کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر ضیا القیوم نے مزیدکہا کہ یونیورسٹی آنے والے طلبہ کے ایک ہی دن میں حل ہونے والے مسائل فیسیلیٹیشن سینٹر سے ہی حل ہونے چاہئیے۔وائس چانسلر نے فیسیلیٹشن سینٹر کے انچارج، عاطف فاروق سولنگی کو روزانہ کی رپورٹ یونیورسٹی کے پرنسپل افسران جبکہ ہفتہ وار رپورٹ وائس چانسلر آفس ارسال کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر ضیا القیوم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی علمی ترقی کے لئے ان کی تیسری منزل کانٹینٹ ڈیولپمنٹ ہے جس کا آغاز چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے فیسلیٹیشن سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور سینٹر میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ فیسلیٹیشن سینٹر میں سٹوڈنٹ ایڈوائزری کے 3کانٹرز بنے ہیں، ورکشاپس/ٹیوٹرز، داخلے، امتحانات اور فیسوں کے معاملات کے لئے ایک ایک کانٹر جبکہ کتابوں کی معلومات کے لئے 3کانٹرز بنائے گئے ہیں۔ سینٹر میں 130 طلبہ کے بیک وقت بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ سینٹر میں پہلے آئے پہلے پائیں کی بنیاد پر معلومات فراہم اور مسائل حل کی جائیں گی۔ 
دراز پاکستان نے کراچی میں سیلر سمٹ 2022 کی میزبانی انجام دی
اسلام آبا م آباد(نمائندہ نوائے وقت) معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے کراچی میں سیلر سمٹ 2022 کی میزبانی کی۔ ان سالانہ تقریبات کا اہتمام کا مقصد پلیٹ فارم پر موجود تاجروں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے علاوہ پالیسیز اور رہنما ضوابط میں کی گئی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے جن سے ان کو فائدہ حاصل ہوگا اور صارفین کوبہترین تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے ایک تقریب لاہور میں بھی ہوئی تھی، 1500سے زائد سیلرز نے شریک ہوئے۔احسان سایا، منیجنگ ڈائریکٹر، دراز پاکستان نے کہا ہماری سیلر کمیونٹی دراز کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ایکسٹریم کامرس کے بانی اور سی ای او سنی علی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
 اور کہا کہ دراز کا پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کا عزم قابل ستائش ہے،محمد عمار حسن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، دراز پاکستان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن