اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی نظامت تعلیمات(ایف ڈی ای)کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے 72ایس ایس ٹی مرد اساتذہ کو گریڈ 18میں وائس پرنسپلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ،وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ ترقی نے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہو نے سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے کہا ہے کہ ترقی پا نے والے اساتذہ طویل عرصے سے پروموشن کے منتظر تھے انہوں نے ترقیاں دینے پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ ترقی رانا تنویر حسین ،سیکرٹری تعلیم عامر اشرف کواجہ،ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اجمل اور ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا ،ملک امیر نے کہا کہ ترقی کا انتظار کر تے کرتے سینکڑوں اساتذہ ریٹائرڈ ہو گئے لیکن انہیں ان کا جائز حق نہ ملا موجودہ حکومت نے اساتذہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دی اور ڈی جی ایف ڈی ای نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقیاں ملنے سے اساتذہ کی تدریسی عمل میں کارکردگی بڑھے گی ۔
وفاقی تعلیمی اداروں کے 72 مرد اساتذہ کی گریڈ 18میں ترقی
Oct 18, 2022