پی ٹی سی ایل کا اپنا ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کےلئے ای ویژن کےساتھ معاہدہ 


اسلام آباد۔(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی سی ایل نے ملک میں اپنا ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کے لیے عالمی ٹیلی کام ادارے،ای اینڈ کے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ونگ، ای ویژن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نئے ڈیجیٹل ویڈیو اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر ہالی ووڈ اور پاکستانی تفریحی مواد کے ایک بڑے ذخیرے کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی نیوز اور اسپورٹس چینلز موجود ہونگے، تاکہ خاندان کے ہر فرد کی خبروں اور تفریح کی موزوں ضروریات کو پورا کیا جاسکے، گروپ چیف کمرشل آفیسر، عدنان انجم اور ای ویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،اولیور بریملی نے دبئی میں GITEX Global 2022کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور گروپ سی ای او،حاتم بامطرف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ای اینڈ لائف،خلیفہ الشمسی سمیت سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔ 
گاڑی سے نومولود بچی کی نعش بر آمد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان کے علاقے مےں نومولود بچی کی نعش ملنے کی اطلاع پر پولےس پہنچ گئی سب انسپکٹر اسلم حےات نے بتاےا کہ کمےٹی چوک مےں چےک کےا تو ملزم دلدار کی گاڑی مےں نومولود بچی کی نعش پڑی تھی جس نے بتاےا کہ اس کے( ع) نامی لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے جو حاملہ تھی حمل ضائع کرانے سے بچی جاں بحق ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن