نبی کریم رحمت‘ بحیثیت معلم بن کر تشریف لائے‘ ڈاکٹر کمال حیدر

Oct 18, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر) وفاقی اردیونیورسٹی عبد الحق کیمپس کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام سیمسٹر چہارم کے طلباءنے کیا تھا۔اس موقع پر سیمسٹردوم ، چہارم ،ششم ، ہشتم اور بی-ایڈ5۔2کے طلباءو طالبات نے شرکت کی ۔شعبہ تعلیم کے نگراں ڈاکٹر کمال حیدر نے نبی کریم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباءکو اسوہ رسول پر عمل کرنے کی تلقین کی اورکہاکہ " نبی کریم اس عالم میں رحمت اور بحیثیت معلم بن کر تشریف لائے۔ آپ نے لوگوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اور کامیابی کے راستے پر گامزن کیا۔ لہٰذا مستقبل کے اساتذہ ہونے کے ناطے طلبہ بھی سیرت النبی اور سنت رسول پر چلتے ہوئے اس قوم کو فلاح و بہبود اور کامیابی کا راستہ دکھائیں اور ہمارے نبی کریم کا مشن جاری رکھیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور الحق اسکالرز اکیڈمی کے مہتمم مفتی شہباز مدنی تھے ۔سر صداقت علی اشتر نے اس موقع پر طلباءکو وحدت المسلمین اور سیرت النبی پر چلنے کی تاکید کی،انہوں نے نعت روسول مقبول کو اپنے منفرد انداز میں پیش کیا۔ میلاد النبی کی تقریب میں شعبہ تعلیم کے اساتذہ مس سالکہ مرغوب، مس ماہرہ شعیب، مس عائشہ عاطف، سر اشرف سر خرم ، سر صداقت علی اشتر سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
 ڈاکٹر کمال حیدر

مزیدخبریں