پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سماجی خدمت میں مصروف ہے‘ خورشید جونیجو


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں تباہی ہوئی ہے اور لاڑکانہ میں ایک ہزار ملی میٹر بارش ہوئی جوکہ مسلسل دو بار جاری رہی جس وجہ سے لاڑکانہ کی تمام تحصیل متاثر ہوئیں، بہت سے مکانات بھی گر گئے جہاں ہم متاثرین کو راشن اور ادویات فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عوام کو راشن اور پکا ہوا کھانا فراہم کررہے ہیں جس کے بعد گھر گھر راشن فراہم کیا جائے گا اس عمل میں پیپلز پارٹی کے کارکن بھی متحرک ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈائریا، جلد کی بیماریاں اور دیگر مختلف بیماریاں ہو رہی ہیں جن کے لیے موبائل میڈیکل کیمپس، بیسک ہیلتھ یونٹ کو متحرک کر دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا جو بھی امداد دی ملی گی وہ متاثرین تک پہنچائیں گے، بہت سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ہم ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے علاوہ لاڑکانہ، رتوڈیرو، ڈوکری، باقرانی اور باڈہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے جس کے تحت 25 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
سینٹرل جیل میں محفل 
میلاد النبی کا انعقاد
میرپورخاص(بیورو رپورٹ) سینٹرل جیل میرپورخاص میں دعوت اسلامی کے تحت عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دعوت اسلامی کے مبلغ سید ریحان عطاری نے آقائے دو جہاں احمد مجتبٰی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ بیان کی انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہماری نجات انکی سنتوں پر عمل پیرا ہونے سے ہے محفل کے شرکاءمیں ایس ایس پی جیل خانہ جات ارشاد رند، ڈی ایس پی عظیم تھیبو، جیل سپرٹنڈنٹ عبدالقادر سمیت دیگر جیل ملازمین اور قیدیوں کی کثیر تعداد نے روح افروز بیان سے اپنے دلوں کو منور کیا محفل میلاد میں نعت خوانوں کی جانب سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پھول نچھاور کئے گئے روح پرور محفل کے شرکاءنے خوب فیوض و براکات سمیٹی محفل کا اختتام رقت آمیز دعا کے ساتھ کیا گیا قبل ازیں جیل کے افسران کی جانب سے دعوت اسلامی کے مبلغ اور نعت خوانوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔
جیل میلاد النبی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...