رہنما(ق) لیگ چودھری حسین الٰہی سے خرم منورمنج کی ملاقات

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری حسین الٰہی ایم این اے نے گذشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چودھری خر م منور منج سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے شیخوپورہ کی سیاسی ،انتظامی ،تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل اسسٹنٹ چودھری علی احمد صابر ،ملک قمر عباس ،نعیم اکبر ولانہ،راناراشی خان ،محمد باری خان کاکڑ ودیگر موجودتھے۔ اس موقع پر کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے چودھری حسین الٰہی نے کہاکہ(ق) لیگ کی قیادت نے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان اس وقت اپنی سیاست کیلئے نہیںبلکہ ریاست کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں انہوںنے امریکی صدر کے بیان کو حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت سفارتی سطح پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے اس کی کوئی پالیسی اور ایجنڈا نہ ہے یہ صرف اورصرف عمران خان دشمنی میں اقتدارکو انجوائے کررہے ہیں اپنے کرپشن کیسز معاف کروانا اور مختلف مقدمات میں رہائی حاصل کرنا اس  بات کاواضح ثبوت ہے مریم نوازکا ضمنی انتخابات سے قبل لندن روانہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ عمران خان کا سامنا نہیں کرسکتے اس وقت پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...