وہاڑی ( سٹی رپورٹر،نامہ نگار ‘کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد سعید وٹو نے سول جج /مجسٹریٹ آصف نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل، مختلف بارکوں کا دورہ کیا۔ اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کوجلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے اندرون جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا بھی دورہ کیا،اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سراہا۔ خالد سعید وٹو نے اس موقع پر 54 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل کامران حیدر اعوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راو¿ ندیم اقبال،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیدعلی رضا، پیرامیڈ یکل سٹاف و دیگر آفیسران واہلکاران بھی موجود تھے۔