لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خادم پاکستان میاں شہبازشریف سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ناظم شوکت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کے مخالف افسران جان بوجھ کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پیکیج کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے اور غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلف دیں۔
لوڈ شیڈنگ قابل تشویش ہے، قابو پایا جائے: ناظم شوکت
Oct 18, 2022