ایٹمی پروگرام کے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں: یاسرعرفات


کامونکی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں،پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسرعرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے جوہری پروگرام رکھنا کوئی بری بات نہیں۔علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں جو برابری کی سطح پر ہو پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان فوراً واپس لئے جانے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکہ کی طرح کسی ملک کے ساتھ جنگ میں شریک ہونایا مخالف ممالک کیلئے دہشت کی علامت نہ سمجھا جائے پاکستان امریکہ کی طرح جنگوں میں شامل رہا نہ ہی کسی غیر ملک میں جارحیت کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی ملک کیلئے خطرناک سمجھا جانا کم عقلی ہے جس کا مظاہرہ امریکی صدر نے اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان میں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...