ملتان( نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ سیداں والا بائی پاس چوک سے ملتان ماڈل ٹاو¿ن چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔ آپریشن کہ سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل ،رانا سعید اورفیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔