شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) علامہ مولاناتحسین رضاقادری،صاحبزادہ غلام مرتضی ہزاوری اورقاری عبدالشکور اویسی نے کہا ہے کہ والدین کاکوئی نعم البدل نہیں،نیک اولاد صدقہ ہے،اولاد نیک سیرت ہوتو والدین کی بخشش کا ذریعہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد بیت النورگلستان پارک میں معروف تاجرومسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری علی احمد صابر کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے کی گئی سالانہ تقریب کے شرکاء سے کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت پیر سید معصوم حسین شاہ سرہندی مجددی ، نقابت علی محمد خیال قادری،تلاوت قرآن سجاد حسین خورشیدی،،نعت رسول مقبولؐ ظہرالدین سہروردی،حافظ رضوان چوراہی،رانا وزیرعلی ایڈووکیٹ،محمودانجم چشتی، حاجی طاہر جاوید نقشبندی،رانا اعجازاحمد نقشبندی، ڈاکٹر فیاض الحسن جمیل،مولانا عبدالستار صدیقی، عمردراز چشتی، مولاناعارف حسین نوری،سرفراز احمد،شیخ آصف،علی حسن،علی حسنین اور علی حیدرنے کی،صاحبزادہ غلام مرتضی ہزاوری نے کہاکہ ہرنماز میں نمازی امت کی بخشش کے ساتھ ساتھ والدین کی بخشش کی بھی دعا کرتے ہیں،دعا عبادت کا مغز ہے،رقاری عبدالشکور اویسی نے کہاکہ والدین کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کازور لگاناچاہیے، پیروں،سیاست دانوں سے عمارتوں ہوٹلوں درسگاہوں کا افتتاح کروانے والوں والدین کی عظمت کی قدر کریں اوران سے افتتاح کرکے برکتیں سمیٹے تقریب کے اختتام پر درودسلام امت محمدیہ کی بخشش کی دعااورلنگرتقسیم کیاگیا۔
والدین کاکوئی نعم البدل نہیں:علامہ مولاناتحسین رضاقادری
Oct 18, 2022