شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویزاقبال نے کہا ہے ملکی معیشت کو برباد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا اور ملک درست سمت چلانے کی بجائے اپوزیشن کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا عمران نیازی نے ہمیشہ فتنہ وفساد اور انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکا ہے اس متنازعہ بیانات اس کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔