امریکی صدرکا ایٹمی اثاثوں پر بیان غیر ذمہ داری کی انتہا ہے:عبدالرئوف مغل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں امریکی صدر کی جانب سے ایٹمی اثاثوں کے بارے دیا گیا بیان غیر ذمہ داری کی انتہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہر لحاظ سے مکمل تحفظ کا ضامن ہے اور ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میںہیں صدر جوبائیڈن در حقیقت اوروں کی زبان بول رہے ہیں انہیں دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو مد نظر رکھنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جس نے دنیا میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیاہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...