شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی 141کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے نواز شریف کی وطن واپسی ماہ نومبر تک ممکن ہے جس کا وہ بہت جلد خودہی اعلان کریںگے انکی وطن واپسی کے بعد پاکستان کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہوکر رہ جائیگا۔امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے اور یہ اس وقت دیا گیا ہے جب پاکستان کو معاشی مشکلات کیساتھ ساتھ دہشتگردی کا سامنا ہے پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے قیام کیساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کے قیام کا اظہار کیا ہے ہماری اس امن کی خواہش کو کمزوری یا بزدلی تصور نہ کیا جائے بھارت نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میںکوئی موقع ہاتھ سے نہیںجانے دیا کشمیر میںہونیوالی ریاستی دہشت گردی اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعدادبھی موجودتھی سید سجاد حسین شاہ نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن اورجھوٹی حب الوطنی کھل کر سامنے آرہی ہے آڈیو لیکس اس بات کا واضح ثبوت ہے اس شخص کی نااہلی اور نالائقی کا اندازہ اس کے اپنے ہی بیان سے لگایا جاسکتا ہے جس میںانہوںنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ حکومت میںہوتے بھی انہیں اپنی حکومت کا کوئی احساس نہ تھا ایسے شخص قوم کس طرح اعتبار اور اعتماد کرسکتی ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی نومبر تک ممکن ہے:سجاد حسین شاہ
Oct 18, 2022