اسلام آباد(خبرنگار) ملک بھر کے خواجہ سراوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا ۔خواجہ سرائوں کوتعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے،ایکس کارڈ کی وجہ سے خواجہ سرائوں کو حج اور عمرے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے لہذا خواجہ سرائوں کیلئے ایکس کارڈ کو ختم کرکے سادہ کارڈ جاری کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ سرا راہنما الماس بوبی و دیگر نے شی میل فار فنڈامنٹل رائٹس کے زیراہتمام پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ سرا راہنمائوں کا مزید کہناتھا کہ خواجہ سرائوں کو انکے والدین بھی قبول نہیں کرتے اور انہیں مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،اگر خواجہ سرائوں کیخلاف مانگنے پر مقدمات بن سکتے ہیں تو ان لوگوں پر بھی کیس بننے چاہئیں جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینگ سمیت دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے مانگنے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سرائوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،ہماری شرعی حیثیت کو بحال کیا جائے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ختم کیا جائے۔
الماس بوبی
ملک بھر کے خواجہ سرائوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کردیا
Oct 18, 2022