ملتان ( سماجی رپورٹر )ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر چوہدری الطاف شاہدنے کہاہے سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک راستہ ہے اسکی متعلق اہمیت اور آگا ہی بہت ضروری ہے بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور مسا ئل کے حل کے لیے حکو مت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے گو رنمنٹ سپشل پر سنز کے لیے ایسی پا لیسی بنا ئے کہ ان کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر ہوں ان کا حق اں کو ان کی دہلیز پر ملے۔ ان خیا لات کا اظہار ملتان کریسنٹ لائنز کلب اورسو سا ئٹی فار شپشل پر سنز کے زیراہتما م ریجنل بوائز سکا وٹس ھیڈ کو اٹر میں سفید چھڑ ی کے عالمی دن کے موقع پرنا بنیا افراد میں سفید چھڑ یاں تقسیم کر نے کے موقع پر کیا اس موقع پر تقر یب میں،پروفیسر اعظم حسین، سا بق ڈسٹر کٹ گو رنر محمد افضل سپرا، عارف انور، موجود تھے۔