دارالعلوم قاسمیہ بسمہ اللہ کالونی آڑا میں سیرت رحمت اللعالمین کانفرنس


منڈا چوک (نامہ نگار) دارالعلوم قاسمیہ بسمہ اللہ کالونی آڑا میں سیرت رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی،صدارت پاکستان علماءکونسل کے ضلعی صدر قاری محمد قاسم سانگی نے کی۔ علماء، خطباء، شعرائ،قرانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ ہی مشعل راہ ہے۔ کانفرنس سے مولانا محمد اشفاق پتافی،مولانا عمر فاروق علی پوری، مولانا محمد عمران معاویہ،مولانا محمد احمد مکی، مولانا عبد الجبار خالد برادران، مولانا محمد اعظم شہزاد، مولانا محمد بلال سیال،مولانا محمد اشرف ملک،علی حسن سانگی، قاری عبد الواجد ملک،ری محمود الحسن قریشی، قاری محمد ابرہیم، قاری محمد اعجاز ملک،مولانا محمد اسماعیل عثمانی، قاری محمد شوکت علی ودیگر علماء نے خطاب کیا۔
 آخر میں ممتاز عالم دین مولانا محمد طیب قریشی نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔


مرکزی علماءکونسل کے زیر اہتمام چھٹا پیغام
 رحمت للعالمین سیمینار 20 اکتوبرکو ہو گا
بورے والا(نامہ نگار)مرکزی علماءکونسل کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ پیغام رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سیمینار 20 اکتوبر جمعرات بعد نماز عشاءبلدیہ بوریوالا میں منعقد ہوگا۔سیمینار کے منتظم اعلیٰ سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماءکونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنماءمولانا اللّٰہ وسایا ، مولانا یحییٰ عباسی و دیگر خطاب کریں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن