خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخ ساز کامیابی نے واضح پیغام دیا کہ ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں وہ گزشتہ روز انصاف لائرز فورم کے ضلعی رہنماءالطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے آفس میں ضمنی الیکشن میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ملک میں عوام کی منتخب حکومت کو اقتدار سونپا جائے امپورٹڈحکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے نتیجہ میں عالمی سطح پر پاکستان نہ صرف تنہا ہو رہا ہے بلکہ مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیںاس موقع پر سید مصدق شاہ ، راجہ سہیل ظفر ایڈووکیٹ ، الطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ ، پیر مسعود اقبال کھگہ ایڈووکیٹ ، اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے موقف کی فتح نے عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے آو¿ٹ کرنے والوں کی نیندیں اڑا دی ہیں تقریب میں رانا محمد اسلم ، رانا ندیم عبداللہ ، راو¿ خالد محمود ،ملک زاہد سلطان ، اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔