اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری نے جیالے شہدا سانحہ کارساز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اکتوبر سفاکانہ زہنیت کا کاروان جمہوریت اورجمہوری سوچ پر حملہ تھا ،زندگی کو لاحق خظرات دھمکیاں اور بم دھماکے بے نظیر شہید کو کارکنوں سے الگ نہ کر سکے شہید نظیر بھٹو نے شدید دباؤ پر سیاست چھوڑنے کی بجائے وطن اور جمہوریت پر جان قربان کرنے کو ترجیع دی نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے 177 شہدا 750 زخمی ہونے والے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں شمع جمہوریت کے پروانوں نے سالارجمہوریت بے نظیر بھٹو شہید پر قربان ہوکر تاریخ کا روشن اور انمٹ باب رقم کیا ،پی پی پی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے شجر کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ شہدا جمہوریت کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ جمہوریت کی روشنی پھیلتی جا رہی ہے۔
نیئر بخاری