عمرن خان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 



لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمرن خان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔قرارداد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فقید المثال کامیابی کو پاکستان کی عوام کی جانب سے ریفرنڈم ہے، پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے عوام نے ووٹ دے کر عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے تمام محب وطن پاکستانیوں ،تحریک کے کارکنوں اور لیڈرشپ کو ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
قرار دادجمع

ای پیپر دی نیشن