سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی اراضی کو 45 سا ل بعد قابضین سے واگزار کرالیاگیا

Oct 18, 2022


سوات (نامہ نگار)سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی اراضی کو 45 سا ل بعد قابضین سے واگزار کرالیاگیا،عدالتی حکم پر ہسپتال کی اراضی پر تعمیر شدہ 18 دوکانوں کا قبضہ چھڑ واکر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا،سیدو شریف مرغزار روڈ پر واقع  اٹھارہ دکانیں جو سیدو شریف ہسپتال کی اراضی پر تعمیرکئے گئے تھے اور اس پر قابضین نے قبضہ کیا ہوا تھا،45 سال سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بار بار نوٹس دینے کے باوجود قابضین قبضہ چھوڑنے کے لئے تیار نہ تھے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری کو مذکورہ اراضی ہسپتال اور محکمہ صحت کی ملکیت قرار دی، حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ‘ ایم ایس سیدو شریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ملک ضیاء اللہ خان اور ہسپتال انتظامیہ کی انتھک کوششوں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے گزشتہ روز تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے 45 سال بعد ہسپتال کی قیمتی اراضی کا قبضہ چھڑوا کر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
  واگزار 

مزیدخبریں