صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لار ہے ، عبدالقادر پٹیل


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جاری بیان کے مطابق وزیر عبدالقادر پٹیلانہوں نے برلن میں معاشی طور کے تعاون کے بارے میں جرمن پارلیمنٹری سٹیٹ سیکرٹری باربل کوفلر سے ملاقات کے دوران کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی قدرتی آفت کی وجہ سے صحت کے ابتدائی اور بنیادی مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کے نظام کی بحالی کے لئے عالمی برادری کی امداد کی ضرورت ہے۔معاشی امور کے تعاون کے بارے میں باربل کوفلر نے یقین دلایا کہ جرمنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گااس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے
عبدالقادر پٹیل

ای پیپر دی نیشن