اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)غر بت کے عالمی دن کے مو قع پر اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ہر فرد سے کہا ہے کہ وہ سماجی انصاف اور امن کیلئے جدوجہد کا عزم کرے۔غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔اس سال اس دن کا موضوع ہے ''عملی طور پر سب کیلئے وقار''اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ہر فرد سے کہا ہے کہ وہ سماجی انصاف اور امن کیلئے جدوجہد کا عزم کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگ مسلسل غربت کا شکار ہیں اور اب تک ایک ارب تیس کروڑ کے لگ بھگ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور جوانوں کی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک سے ہر قسم کی غربت کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، اپنے عوام کی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلا ب سے متعلق عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ جیسے پروگرام شروع کئے ہیں۔
اقوام متحدہ
دنیاسماجی انصاف، امن کیلئے جدوجہد کا عزم کرے، اقوام متحدہ
Oct 18, 2022