عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید 


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اکیلے لڑے ہیں اور انہوں نے تاریخ رقم کی ہے ، عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کریں گے اور یہ قوم کی کال ہے،قوم کی کال پر عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے،عمران خان پھر وزیر اعظم ہوں گے،عمران خان اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ کے ساتھ واپس آئیں گے،ایم کیو ایم کراچی سے ختم ہو گئی، ہم نے اس سے پہلے کہہ دیا تھا کہ سیاست ان کی ختم ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اس قوم کو شعور دے دیا ، پہلی بار تاریخ میں لوگوں نے ایسے کینڈیڈیٹ کو ووٹ ڈالا جس نے اسمبلی میں نہیں جانا،یہ انقلاب ہے، پاکستان قوم نے میسج دیا ہے کہ ہمیں تبدیلی چاہیے، عمران خان کو روز ناشتے کے ٹیبل پر ایک ایف آئی آر آ جاتی ہے،عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، عمران خان چیلنجز کو انجوائے کرتے ہیں،عمران خان نے پی ڈی ایم کو کہا تھا کہ مت پنگے لو،ایک ہی اسملبی کی گیارہ کی گیارہ سیٹیں ایک ہی کنڈیڈیٹ لے جاتا ہے،ہر جگہ پی ڈی ایم کا ووٹ کم ہوا ہے،عمران خان نے تاریخ رقم کی ہے،اس وقت آگے کے لائحہ عمل کا صرف عمران خان کو پتا ہے،اندازہ یہ لگایا جا سکتا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان اسی مہینے میں کریں گے،آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے،ایم کیو ایم کے لئے جیت ناممکن ہو چکی ہے،جمہوریت میں جمہور کو دیکھا جاتا ہے،ایم کیو ایم نے اپنے آپ کو ختم کر دیا ہے،یہ ملک عوام نے چلانا ہے اب،لوگوں کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، سیاسی میدان میں آئیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں، سیدھا حل ہے الیکشن، پچھلے سات مہینوں میں  عمران خان نے عوام کو موبلائز کیا ہے۔
سینیٹر فیص

ای پیپر دی نیشن