بارش کے باعث میچ 19اوور تک محدود، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160رنز بنائے، انگلش ٹیم نے ہدف 14.4اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

Oct 18, 2022



کراچی (ا سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں شکست دے دی، انگلش ٹیم نے ہدف 14.4 اوور میں حاصل کر لیا۔انگلش اوپنرز فل سالٹ ایک رن اور ایلکس ہیلز 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس نے 36 رنز اور لیام لیونگسٹن 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں