ڈیرہ مراد جمالی (نوائے وقت رپورٹ) نصیر آباد میں امدادی سامان نہ ملنے پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں متاثرین و مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ سندھ بلوچستان شاہراہ پر پناہ لینے والے راشن ٹینٹ سے محروم ہیں۔ متاثرین نے کہا کہ دو ماہ سے پی ڈی ایم اے نے ٹینٹ دیا نہ راشن فراہم کیا۔
نصیر آباد مظاہرہ