گرفتاری کیلئے جانیوالے بیلف ،پولیس پارٹی کو ملزموں نے یرغمال بنالیا


کوٹ ادو(خبرنگار) گرفتاری کے لئے جانے والے بیلف ،پولیس پارٹی کو ملزموں نے یرغمال بنالیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ چکر دری پر بیلف فیصل رشید اور سجاد حیدر پولیس پارٹی کے ہمراہ سول جج عبدالمنعم کیحکم پر دعوی فرزانہ بی بی وغیرہ بنام محمد ذیشان میں گرفتاری کے لیے گئے اور چکر دری سے  ملزم ذیشان کو گرفتار کیا تو ذیشان کا والد اکبر گرمانی 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ بیلف اورپولیس پردھاوابول دیااورملزم اکبر گرمانی کو ہتھکڑی سمیت چھڑا کر فرار ہو گئے،،بیلف اور پولیس پارٹی جان بچا کر موقع سے بھاگ آئی، پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یرغمال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...