آئل ٹینکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ،ٹریکٹر الٹنے سے کاشتکار جاں بحق


مظفرگڑھ،ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) آئل ٹینکی کی ٹکر،ٹریکٹر الٹنے سے 2 افراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق بستی نوتک کے قریب آئل ٹینکی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار 60 سالہ مختار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 28 سالہ بشیر احمد زخمی ہوگیا،ریسکیو نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بستی تریزیاں والا کا کاشتکار محمد مزمل کھیت میں گندم کی کاشت کے لیے ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا کہ اسی دوران ٹریکٹر کھال میں الٹ گیا جس کے باعث ڈرائیو ر  نیچے آکر موقع پر جابحق ہوگیا ،کوئی بھی شخص موجود نہ ہونے کے باعث ٹریکٹر الٹنے کا علم لوگوں کو کئی گھنٹے بعد ہوا کھال میں الٹا ہوا ٹریکٹر دیکھ کر جب علاقہ مکین اکھٹے ہوئے تو نیچے ٹریکٹر کا ڈرائیور محمد مزمل دب کر مردہ حالت میں پڑا تھا۔ وہاڑی روڈ پر اڑا 122ڈبلیوبی کے قریب موٹر سائیکل سوارکو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیاآئل ٹینکر 25ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ہوا تھا حادثے میں ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی بھی ہوئے اطلاع  پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،  دوسرا آئل ٹینکر منگوا کر پٹرول  ٹینکر میں منتقل کیا گیا ۔
حادثات

ای پیپر دی نیشن