نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) قرآن وسنہ موومنٹ سٹی نوشہرہ ورکاں کا اجلاس جامعہ مسجد محمدیہ اہلحدیث میں ہوا جس کی قیادت چئیرمین حافظ علی ادریس گوہڑوی نے کی۔ اجلاس میں سٹی نوشہرہ ورکاں کا تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ اس موقع پر مشترکہ طور پر اس بات کا عزم کیا گیا کہ ملک میں اسلامی جمہوری نظام کے نفاذ کے لئے قائد جماعت علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کے شانہ بشانہ چلا جائے گا اور کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ اجلاس میں علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ سٹی چئیرمین حافظ علی ادریس گوہڑوی نے سٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ ورکاں میں ہم علامہ کے سپاہی ہیں ان کی آواز ہر گھر تک پہنچائیں گے ان کے مشن کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔