گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے بھی دل کی ڈھڑکن بحال کرنے کا عالمی دن منایا جس کا مقصددل اور سانس کے بند ہونے کی صورت میں فوری طور دل کو دوبارہ مصنوعی طریقے سے بحالی شروع کر کے زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کی زیر نگرانی ایک سیمنار بھی منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر سرفراز ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا،ڈسٹرکٹ اینٹومالوجسٹ خالد انجم، ریسکیوسیفٹی آفیسر انجم شہزاد، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی، نجی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی۔