پاکستان کے جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: فہد ورک


کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری فہد ورک نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے جوہری پروگرام پر بائیڈن کا غیر منطقی اور غیر ذمہ دارانہ ہے پاکستانی قوم امریکی صدر جو بائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اور آئندہ ایسے بیانات سے گریز برتنے کی تنبیہ کرتی ہے، اپنے بیان میں فہد ورک نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھاہے ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم موجود ہے۔ اور پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور تمام دو طرفہ حل طلب مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے ہم بھارت جیسے گھٹیا دشمن کو کبھی خود سے طاقتور ہونے نہیں دے سکتے۔

ای پیپر دی نیشن