اوپیک پلس فیصلے کے خلاف آنے والے بیانات پر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانےکیلئے سعودی عرب کےخدشات کو سراہتے ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان باہمی تعلقات اوراحترام پرمبنی تعمیری نقطہ نظرکی حوصلہ افزائی کرتاہے پاکستان سعودی عرب کےساتھ دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔
اوپیک پلس فیصلے کیخلاف بیانات، پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِیکجہتی
Oct 18, 2022 | 20:01