اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسپتال پر بم باری، لمحوں میں 800 سےزائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج اسپتال پر تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سےتجاوز کرگئی۔شہدا میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین، نو سو چالیس سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 116 سے زائد طبی مراکز کو نشانہ بنایا جاچکا، 50 ہزار حاملہ خواتین کی بھی اسپتالوں تک رسائی بند ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہےکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے، خاموشی اب قابل قبول نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن