اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات سے متعلق کراچی میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انتخابات کے عمل میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں کی اپ ڈیٹ اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی دی۔ الیکشن کو صاف‘ شفاف‘ منصفانہ بنانے کیلئے آرمی اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے سپیشل پلان مرتب کرنے کے احکامات بھی دیئے۔