اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک عالمی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کا سبز انقلاب آجائے گا۔ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا۔ پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں۔ دونوں ممالک عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر چنگیز خان جمالی سے گفتگو میں کیا۔ میر چنگیز خان جمالی نے نگران کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی سفارتی سطح پر خدمات قابل ستائش ہیں۔ وزیر خارجہ نے چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں میں صوبے کی اہمیت کو فوقیت دیں گے۔