لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اچھی بات ہے مگر جب تک وہ چیزیں جن کی قیمتیں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی بڑھ گئی تھی ان قیمتوں کو بھی واپس پہلے والی قیمتوں پر لایا جائے،تب ہی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ ہوگا۔مہنگائی اور اشیاءکی ہوشربا قیمتوں نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے۔پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ سے تجارت، برآمدات، زراعت اور صنعت غیر منافع بخش ہوگئے ہیں۔