شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کی بمباری پر عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں کی خاموشی معنی خیز ہے امریکہ اور اسرائیل نے فلسطین میں انسانیت کو دفن کردینے والے اقدامات کیے ہیں جو قابل مذمت ہےں جبکہ مسلمان ممالک کا کردار بھی تکلیف دہ ہے ۔ اختر ڈار نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک امریکہ انڈیا، فرانس کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرےں اور ان کے سفارتخانوں کو فوراً بند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان ممالک فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ جانی مالی اخلاقی سیاسی طور پر ساتھ دینے کا اعلان کرےں تاکہ اسرائیل کی بربریت کو فوری طور پر روکا جائے ۔
مسلمان ممالک فلسطین کا ساتھ دینے کا اعلان کرےں:اختر اقبال ڈار
Oct 18, 2023