روس اور متحدہ عرب امارات نے منگل کو غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ دوسری طرف برازیل کی جانب سے غزہ جنگ کےحوالے سے پیش کردہ مسودہ قرارداد پر آج بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی۔
"غزہ کے ہسپتال پر بمباری "
اقوام متحدہ میں معاون روسی سفیر دمتری پولیانسکی نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ "روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ میں ایک ہسپتال پر حملے کی وجہ سے 18 اکتوبر کو دوپہر سے پہلے سلامتی کونسل کا اوپن سیشن بلانے کی درخواست ک روس اور متحدہ عرب امارات نے منگل کو غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ دوسری طرف برازیل کی جانب سے غزہ جنگ کےحوالے سے پیش کردہ مسودہ قرارداد پر آج بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی۔
"غزہ کے ہسپتال پر بمباری "
اقوام متحدہ میں معاون روسی سفیر دمتری پولیانسکی نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ "روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ میں ایک ہسپتال پر حملے کی وجہ سے 18 اکتوبر کو دوپہر سے پہلے سلامتی کونسل کا اوپن سیشن بلانے کی درخواست کی"۔"جنگ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے"
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کے جلو باڈی نے پیر کی شام روس کی طرف سے اسرائیل اور حماس کے درمیان "انسانی بنیادوں پر" جنگ بندی قائم کرنے کے لیے پیش کردہ ایک مسودہ قرارداد کو مسترد کر دیا۔