غزہ میں عرب الاھلی المعمدانی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن میں چار فریقی سربراہی اجلاس کو منسوخ کردیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بدھ کے روز ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی رہنماؤں سے "مشکل سوالات" پوچھیں گے۔
بائیڈن اسرائیلی مقاصد جاننا چاہتے ہیں
جان کربی نے مزید کہا کہ بائیڈن آنے والے دنوں میں اسرائیلیوں کے مقاصد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا غزہ میں انسانی امداد کی آمد کے حوالے سے پر امید ہے۔
امریکی صدر نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں ہونے والے دھماکے پر اپنے "غصے اور گہرے دکھ" کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے قومی سلامتی کے مشیروں کو مزید معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔