قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح الہ آباد میں مزدا ڈالہ اور کیری ڈبہ کے افسوسناک حادثے میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ قصور کے نواح الہ آباد میں 43/42سالہ صدیق ولد محمد شفیق کیری ڈبہ میں جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ڈالہ نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور 12سالہ بچی نبیلہ دختر محمد یار جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔