لاہور(سپورٹس ڈیسک )برسلز میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ کرکے حملہ آور نے دو سوئیڈش شہریوں کو ہلاک کردیا۔ برسلز میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم حملہ آور نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سویڈش شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد بیلجیم اور سویڈن کا میچ منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان یورو 2024 کا کوالیفائر میچ کھیلا جارہا تھا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔